صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی مبینہ ویڈیو سے متعلق کیس کی سماعت کل ہو گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری سے منسوب وائرل ویڈیو ، طالبات کو ہراساں کرنے اور ایکس پر پابندی کے کیسز پر سماعت کل ہو گی ۔
چیف جسٹس ہائیکورٹ کی سربراہی میں 3رکنی بینچ تینوں یکجا کیسز کی سماعت کل کرے گا، ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق انکوائری رپورٹ سمیت پیش ہوں گے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ،رجسٹرار لاہور وومن یونیورسٹی سمیت دیگر افسران پیش ہوں گے،ڈائریکٹر سائبر کرائم سمیت ایف آئی اے دیگر افسران پیش ہوں گے۔