پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کیلئے سینٹ کے 4 نام سپیکر قومی اسمبلی کو ارسال

Oct 21, 2024 | 22:54:PM
پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کیلئے سینٹ کے 4 نام سپیکر قومی اسمبلی کو ارسال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) چیف جسٹس کی منظوری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی تقرری کا معاملہ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، 4 سینیٹرز کے نام سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو ارسال کر دیئے گئے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو سینیٹ سے پارلیمانی کمیٹی کیلئے 4 نام بھجوادئیے، پاکستان مسلم لیگ ن سے وفاقی وزیر و سینیٹر اعظم نزیر تارڑ، پاکستان پیپلز پارٹی سے فاروق ایچ نائیک، پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سے سینیٹر علی ظفر اور جمعیت علماءِ اسلام (جے یو آئی) سے سینیٹر کامران مرتضی کمیٹی کیلئے ممبر نامزد کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم نے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کیلئے بھیجا گیا نام واپس لے لیا گیا

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سینیٹ سیکرٹریٹ نے حتمی ناموں سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو آگاہ بھی کر دیا ہے۔