اسلام آباد احتجاج،پی ٹی آئی مری کے گرفتار 13 کارکنان اڈیالہ جیل سے رہا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی)اسلام آباد احتجاج کے دوران پی ٹی آئی مری کے گرفتار 13کارکنان اڈیالہ جیل سے رہاہو گئے،رہا ہونے والے مقامی رہنماؤں میں راجہ ہارون محفوظ و تنظیم کے دیگراراکین شامل ہیں،گرفتار کارکنان و رہنماؤں کو تھانہ بھارہ کہو کی حدود سے گرفتار کیا گیا تھا۔
رہا ہونے والے والے کارکنان و رہنماؤں کے استقبال کیلئے بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کارکنان موجود تھے ،سابق ناظم مری سردار سلیم،سردار منصور سلیم (سینئر نائب صدر شمالی پنجاب ) راجہ الیاس ، راجہ کامران ، امجد عباسی و دیگر موجود تھے۔
راجہ ہارون محفوظ کاکہناتھا کہ جیل میں قید رہ کر قائد کی محبت مزید بڑ ھ گئی،کارکنان رات بھر جیل میں بانی پی ٹی آئی کے حق میں نعرے بازی کرتے ہیں، گرفتاریاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں، قائد کیلئے جان بھی حاضر ہے۔
یہ بھی پڑھیں:خبردار ہوشیار!جانوروں پر زیادہ وزن لادنے پر سزا کا بل پاس