(عثمان خان)چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیدی گئی،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔دوسری جانب پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج شام چار بجے طلب کرلیا گیا۔
مسلم لیگ ن کی طرف سے خواجہ آصف، احسن اقبال، شائستہ پرویز ملک،پیپلزپارٹی کی جانب سے راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، ایم کیو ایم کی طرف سے رعنا انصار کمیٹی میں شامل ہیں،پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹرگوہر علی، صاحبزادہ حامد رضاکمیٹی کا حصہ ہیں،سینیٹرز کمیٹی میں فاروق نائیک، اعظم نذیر تارڑ، کامران مرتضیٰ اور علی ظفر شامل ہیں۔
دوسری جانب چیف جسٹس آف پاکستان تقرری کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل چار بجے طلب کرلیا گیا،پہلے مرحلے میں کمیٹی کے چیئرمین کا انتخاب ہوگا،دوسرے مرحلے میں چیف جسٹس کیلئے تین ناموں پر ووٹنگ ہوگی،چیف جسٹس کیلئے جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحییٰ آفریدی کے نام شامل ہیں۔