ہم نے مغربی بلاک کو سر پر چڑھا رکھا ہے،نیوزی لینڈ سے سیریز کا نقصان لیکر رہیں گے: رمیز راجہ کا اعلان

Sep 21, 2021 | 00:52:AM

(24 نیوز)چیئرمین پی سی بی رمیز نے نیوزی لینڈ کے انگلینڈ کے دورہ پاکستان کے انکار پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کو ہم نے سر پر چڑھا رکھا ہے یہ ہمارے لئے اب سبق ہے، اب ہم وہاں تک جائیں گے جہاں ہماری دلچسپی ہو گی، ویسٹ انڈیز کی سیریز بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے، آسٹریلیا کی سیریز بھی خطرے میں وہ بھی نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے بلاک میں ہے،ان کاکہناتھا کہ نیوزی لینڈکرکٹ کو خط لکھ دیا سیریز کا نقصان لیکر رہیں گے،نیوزی لینڈکرکٹ بورڈ سے کوئی رعایت نہیں برتیں گے۔
چیئرمین پی سی بی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہاہے کہ انگلینڈکے دورہ پاکستان کے انکار سے سخت افسوس ہوا،خدشہ تھا نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈبھی انکار کریگا،مغربی بلاک ایک دوسرے کو بیک کرنے کی کوشش کرتے ہیں، سکیورٹی تھریٹ کا بہانہ بنا کر دورہ ملتوی کیاگیا،غصہ اس بات کا ہے نیوزی لینڈکوئی چیز بتائے بغیر نکل گیا،ہماری سکیورٹی ایجنسی سے کچھ بھی شیئر نہیں کیاگیا۔
رمیز راجہ نے کہاکہ ان کو ہم نے سر پر چڑھا رکھا ہے یہ ہمارے لئے اب سبق ہے، ہم جب ان کے ہاں جاتے ہیں تو ہماری کھلاڑی انکی ڈانٹ سنتے ہیں، اب ہم وہاں تک جائیں گے جہاں ہماری دلچسپی ہو گی، انہوں نے کہاکہ ویسٹ انڈیز کی سیریز بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے، آسٹریلیا کی سیریز بھی خطرے میں وہ بھی نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے بلاک میں ہے۔
رمیز راجہ نے کہاکہ اگرہماری کرکٹ اکانومی بڑی ہوتی تو دیکھتا یہ کیسے نہ آتے،کسی جگہ پر انکافیصلہ درست نہیں تھا، امید کررہاتھاانگلینڈہماری مدد کو آئے گا،چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ نیوزی لینڈکرکٹ کو خط لکھ دیا سیریز کا نقصان لیکر رہیں گے،نیوزی لینڈکرکٹ بورڈ سے کوئی رعایت نہیں برتیں گے۔
انہوں نے قومی ٹیم کو پیغا م دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان ٹیم کو کہوں گا کہ غصہ میچز پر نکالیں،پاکستان ٹیم کے نشانے پر پہلے بھارت اب دو اور ٹیموں کا اضافہ ہو گیا،،پاکستانی کھلاڑی ان 3 ٹیموں کے خلاف پرفارمنس کے ذریعے غصہ نکالیں،عزت کے ساتھ کرکٹ کھیلیں گے اور ٹیموں کو بلائیں گے۔

مزیدخبریں