کرکٹ اس ملک سے کھیلیں گے جو مقابلے کیلئے تیار ہو:وسیم اکرم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم اس دنیا میں رہتے ہیں جہاں دہشت گردی نے کھیل اور انٹرٹینمنٹ کو ہر ملک میں متاثر کیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے سیریز منسوخی کے فیصلے پر طنز کے تیر چلا دیے،انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ شیر کی ایک دن کی زندگی گیدڑ کی ساری زندگی سے بہتر ہے،انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ وہ ایسے ملک میں کرکٹ کھیلنا پسند کریں گے جو اس سے مقابلے کے لیے تیار ہو۔
It’s better to be a lion for a day than a sheep all your life.
— Wasim Akram (@wasimakramlive) September 21, 2021
Unfortunately we live in a world where terror threats haunt sports and entertainment in every single country. But I would much rather play cricket in a country that is prepared for anything than one that isn’t.
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے یکطرفہ طور پر دورہ منسوخ کیے جانے کے بعد انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان بھی ختم کردیئے۔انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہماری کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کی ذہنی صحت ہماری اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اندازہ ہےکہ اس فیصلے سے پی سی بی کو شدید مایوسی ہوگی جس نے اپنے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے لیے انتھک محنت کی جب کہ پی سی بی کا گزشتہ دو ماہ کے دوران انگلش کرکٹ کے لیے تعاون دوستی کی واضح مثال ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سری لنکن کرکٹر کی پاکستان کرکٹ بورڈ کو بڑی پیشکش