(24نیوز)ملک میں بارش برسانے والا سسٹم داخل، بارشوں کا سلسلہ بدھ تک جاری رہنے کا امکان ۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں بارش برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا، شہر کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، شہر کے مختلف حصوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان، 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔
اسلام آباد میں آن مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، منڈی بہاؤلدین، سیالکوٹ، نارووال ،گوجرانوالہ ،حافظ آباد،میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
لاہور، اوکاڑہ، فیصل آباد، سرگودھا، بھکر، لیہ میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔
خوشاب، میانوالی، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، بہاولپور اور ڈی جی خان اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔
خیبرپختونخوا میں کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
چارسدہ، نوشہرہ، دیر، چترال، پشاور، کوہاٹ، وزیرستان، ٹانگ، کرک، بنوں اور ڈی آئی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب راولاکوٹ اور اس کے نواحی علاقوں میں گزشتہ روز سے بارش کا سلسلہ جاری ہے گرج چمک اور وقفے وقفے سے ہونے والی بارش نے موسم انتہائی خوش گوار بنا دیا کیونکہ رواں ہفتے آزاد کشمیر میں بھی حبس اور گرمی زوروں پر تھی، حالیہ بارشوں سے جہاں گرمی کا زور ٹوٹ گیا وہاں بالائی علاقوں میں خنکی بھی بڑھنے لگی جو موسم سرما کی آمد کا پتہ دیتی ہے۔
پونچھ ڈویژن کے صدر مقام راولاکوٹ کے موسم کا خاصا رہا ہے کہ شدید گرمی کے دوران بھی بارش ہوتے ہی خنکی بھی بڑھنے لگتی ہے۔نواحی ضلع باغ، حویلی اور سدہنوتی سمیت دیگر مقامات پر بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا حالیہ سلسلہ بدھ تک جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مختلف شعبوں میں خواتین کی فوری ضرورت: ذبیح اللہ مجاہد