ایک طرف کورونا دوسری طرف ڈینگی۔۔۔محکمہ صحت کیلئے درد سر بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ایک طرف کورونا دوسری طرف ڈینگی محکمہ صحت کے لیے دردسر بن گیا،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر سے ڈینگی کے 10 مزید مریض رپورٹ ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے ہسپتال میں اس وقت 19 ڈینگی کے مریض زیر علاج ہیں،جن میں 5 خواتین اور 14 مرد شامل ہیں زیادہ تر مریضوں کا تعلق پشاور کے ملحقہ علاقوں سے ہیں،تہکال، اکیڈمی ٹاون، سفید ڈھیری، دانش آباد، سربند اور لنڈی کوتل وغیرہ سے ہیں۔
واضح رہے ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 879 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 110 مثبت اور 769 منفی ٹیسٹ آئے، تمام ڈینگی کے مریضوں کو ہسپتال کے میڈیکل وارڈ میں پروٹوکول کے مطابق علاج معالجہ اور سہولیات فراہم کئے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بارشوں کا نیا سلسلہ جاری۔۔محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا