’میں تمہیں بہت یاد کر رہی ہوں مینو‘۔۔۔منال کی والدہ

Sep 21, 2021 | 12:41:PM

 (مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ دنوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے  والی پاکستانی معروف اداکارہ منال خان کی والدہ کواپنی بیٹی یاد آنے لگی  ۔

تفصیلات کے مطابق منال خان کی والدہ عظمیٰ مبین کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر اپنی نو بیاہتا بیٹی منال خان کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی گئی ہے، یہ تصویر منال خان کے ولیمے کی تقریب کے دوران بنائی گئی جو ہزاروں تصویروں میں سے ایک خوبصورت تصویر ہے،تصویر میں منال خان کی والدہ عظمیٰ مبین محبت اور شفقت سے منال کا ماتھا چوم رہی ہیں جبکہ منال کے چہرے پر خوشی اور اطمینان دیکھا جا سکتا ہے ۔

 منال خان کی والدہ عظمیٰ مبین کا اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ ’میں تمہیں بہت یاد کر رہی ہوں مینو۔

واضح رہے کہ منال خان رواں ماہ کی 10 تاریخ کو اپنے قریبی دوست، سابق اداکار احسن محسن اکرام کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    بلاول کی سالگرہ پربختاورنے کیا انمول تحفہ دیا۔۔۔۔ ؟

مزیدخبریں