نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دوروں کی منسوخی سے کروڑوں کا نقصان ہوا: فواد چودھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہاہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دوروں کی منسوخی سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا، دونوں بورڈز کیخلاف قانونی کارروائی کیلئےوکلا سےمشورہ کریں گے۔سازشی عناصر کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔
فواد چودھری نےاپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان کیخلاف ایک مخصوص بین القوامی لابی مصروف عمل ہے لیکن ہمیں جھکانے کی خواہش رکھنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے یہ غلط فہمی جلد دور کر لیں۔
نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کےدوروں کی منسوخی سے PTV کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا دونوں بورڈز کے خلاف قانونی کاروائ کیلئے وکلاء سےمشورہ کریںنگے، پاکستان کیخلاف ایک مخصوص بین القوامی لابی مصروف عمل ہے لیکن ہمیں جھکانے کی خواہش رکھنےوالے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے یہ غلط فہمی جلد دور کر لیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 21, 2021
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے نیوزی لینڈ نے ون ڈے میچ شروع ہونے سے کچھ لمحات پہلے سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بناتے ہوئے سیریز کی منسوخی کا اچانک اعلان کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: عوام خود دیکھ لیں ملک میں کون کرپٹ ہے اور کون نہیں: خاقان عباسی