حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین بھی کورونا ویکسین لگوائیں: این سی او سی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالےسے این سی او سی کی جانب سے حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین کو بھی کرونا ویکسین لگوانے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سنٹر کے مطابق حاملہ اور دودھ پلانے خواتین کیلئے کورونا ویکسین محفوظ اور موثر ہے۔ ویکسین حمل کے کسی بھی مرحلے میں لگائی جا سکتی ہے، کورونا ویکسین مرد یا عورت میں اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت پر اثر نہیں کرتی، حمل کے دوران کورونا ماں اور بچے کیلئے انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے۔
دوسری طرف وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین حاملہ خواتین بھی لگواسکتی ہیں، اسلام آباد کو 100 فیصد ویکسی نیٹڈ شہر بنانا چاہتے ہیں، ویکسین بیماری سے بچاتی ہے اور حکومت نے یہ خریدی ہے، عوام کے تعاون سے کورونا وباسے نمٹنے میں کامیاب ہوں گے لہذا شہری کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لگوانے میں تاخیر نہ کریں، موبائل ویکسی نیشن ٹیمیں رہ جانے والے علاقوں میں جا کر ویکسی نیشن کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دوروں کی منسوخی سے کروڑوں کا نقصان ہوا: فواد چودھری