غیر قانونی الاٹمنٹ کیس۔۔سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شا ہ کو بڑا ریلیف مل گیا

Sep 21, 2021 | 13:19:PM

  (24نیوز ) سند ھ ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ سندھ  قائم علی شاہ کیخلاف 44 ایکڑ زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کیس کا نمٹا دیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں44 ایکڑ زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔قائم علی شاہ سندھ ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ قائم علی شاہ کے خلاف زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق کوئی ثبوت نہیں مل سکا ہے ،درخواست نمٹا دی جائے۔عدالت نےنیب پراسیکیوٹر کا موقف سننے کے بعد درخواست کونمٹادیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:  حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین بھی کورونا ویکسین لگوائیں: این سی او سی
 

مزیدخبریں