(مانیٹرنگ ڈیسک) سدھارتھ کی اچانک موت پر بے حال ہونے والی شہناز گِل اب بہتری کی طرف آ رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بگ باس 13 کے فاتح 40 سالہ سدھارتھ 2 ستمبر کو اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائے گئے تھے۔ اداکار کی آخری رسومات کے موقع پر شہناز کو بے حال دیکھا گیا جس کے بعد وہ اب تک منظرِ عام پر نہیں آئی ہیں۔بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا کی اچانک موت کے بعد ان کی دوست اور اداکارہ شہناز گل کی حالت سے متعلق بگ باس 14 کے کنٹسٹنٹس پوترا پونیا اور ابھینو شکلا نے بیان جاری کیا ہے۔
تاہم اب بھارتی میڈیا نے اداکارہ پوترا پونیا سے شہناز کی صحت کے حوالے سے پوچھا جس پر انہوں نے بتایا کہ شہناز کو زندگی کی طرف واپس لوٹنے کیلئے کچھ وقت درکار ہے۔ سدھارتھ کی موت کو تسلیم کرنا اب بھی بہت مشکل ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری اب تک شہناز سے تو بات نہیں ہوئی کیونکہ اسے سکون کی ضرورت ہے، اس وقت اس سے یہ پوچھنا کہ کیسی ہو تم یہ ٹھیک نہیں کیونکہ سب کو پتہ ہے کہ وہ کیسی ہوگی۔
دوسری جانب کچھ روز قبل ابھینو شکلا اور اداکارہ روبینہ دلیک نے شہناز گِل سمیت ان کی والدہ سے ملاقات کی تھی۔ ابھینو نے شہناز سے متعلق بتایا تھا کہ وہ بہتری کی طرف آرہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: موٹاپے کا خاتمہ چاہتے ہیں ۔۔۔کھیرے ، ادرک ، پودینے اور لیموں کی سموتھی پئیں