( 24 نیوز)پی ٹی آئی رہنما جمشید چیمہ کے بچوں کو زہر دینے والے ملزم گرفتار کرلئے گئے ، زہر دینے والے گھریلو ملازم ہی نکلے۔
تفصیلات کے مطابق گھریلو ملازمین نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جمشید چیمہ کے بچوں کو کھانے میں زہر دینے کی کوشش کی ، پولیس نے پانچ ملازمین کو گرفتار کرلیا۔
زیر حراست ملازم نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایک خاتون نے جمشید چیمہ کے پورے گھر والوں کو زہر کھلانے کا کہا تھا، خاتون نے کہا تھاکہ اگر پورے گھر والوں کو زہر کھلا دو تو مکان لے دوں گی۔ملازم کے مطابق خاتون تصویر بنانے کے بہانے گھر میں آئی تھی۔ لالچ میں آکر اس کے پلان میں شامل ہوگئے۔ باورچی نے کھانے میں زہر ڈال کر بچوں کو کھلایا۔
یاد رہے کہ کچھ روز پہلے مسرت جمشید چیمہ اور جمشید اقبال چیمہ کے بچوں کو کھانے میں زہر دے دیا گیا تھا۔ بچوں کو انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم ڈاکٹرز نے ان کی جان بچالی۔
یہ بھی پڑھیں:این اے 45 کرم۔۔پی ٹی آئی رکن اسمبلی دھاندلی منصوبے کا ذمہ دار قرار