(مانیٹرنگ ڈیسک) مردان تعلیمی بورڈ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے رزلٹ کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اس دفعہ ٹاپ کرنے والی ہونہار طالبہ قندیل نے 1200میں سے پورے یعنی 1200نمبر حاصل کئے۔وہ پاکستان میں واحد طالبہ ہیں جس نے پورے نمبر لے کر نیا قومی ریکارڈ قائم کردیا۔
رپورٹ کے مطابق میٹرک کے امتحان میں 70532 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا ۔جس میں سے 68854 کامیاب قرار پائے۔ انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو میں 44415 طلباء و طالبات میں سے 42851 کامیاب قرار پائے۔میٹرک کا نتیجہ مجموعی طور پر 97.82 اور انٹرمیڈیٹ کے 96.48 فیصد رہا۔