پاکستان مستقبل کی ملکہ اور بادشاہ کےلئے تو محفوظ ہے لیکن کرکٹ ٹیم کےلئے نہیں۔سوشل میڈیا پر شائقین  آگ بگولہ

Sep 21, 2021 | 19:12:PM

 (24نیوز)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے پاکستان آنے سے انکار کے بعد سوشل میڈیا پرکرکٹ کے مداحوں نے غصے اور مایوسی کا اظہارکیا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ’انگلینڈ‘ پاکستان بمقابلہ انگلینڈ‘ ور اسی متعلق دیگر ٹرینڈز گردش کرتے رہے ۔ آن لائن میگزین خلیج میگ نے لکھا کہ پاکستان مستقبل کی ملکہ اور بادشاہ کے لئے تو محفوظ ہے لیکن کرکٹ ٹیم کےلئے نہیں۔ انگلینڈ نے پاکستان کا دورہ منسوخ کر دیا۔انگلینڈ کے انکار سے کسی کو ورلڈ کپ بانوے کی یاد آگئی،جب عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے انگلینڈ کو بائیس رنز سے شکست دی تھی۔کسی نے کہا کہ آئی سی سی میں دو گروپ واضح طور پر نظر آ رہے ہیں جو کرکٹ کےلئے اچھا نہیں۔شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن کے دورہ پاکستان کے دوران کرکٹ کھیلتے بھی تصویریں شیئر کی جارہی ہیں، جس پر کہا جارہا ہے کہ اگرپاکستان ایک محفوظ ملک نہ ہوتا تو یہ ایسے کرکٹ نہ کھیل رہے ہوتے۔


 ادھر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے دورہ انگلینڈ کی منسوخی پر کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ کرکٹ کے مفادات کو ترجیح دی، دوسرے ایسا نہیں کرتے۔بابر اعظم نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ایک مرتبہ پھر شدید مایوس ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ ہم نے ہمیشہ کھیل کے مفادات کو مدنظر رکھنے کی کوشش کی ہے لیکن دوسرے ایسا نہیں کرتے۔کپتان نے کہا کہ پاکستان نے کرکٹ کے سفر کو جاری رکھنے کیلئے ایک لمبا سفر طے کیا ہے، اور یہ وقت کے ساتھ مزید بہتر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم نا صرف زندہ رہیں گے بلکہ ترقی بھی کریں گے، ان شاءاللہ۔


یہ بھی پڑھیں۔اداکارہ انوشے عباسی کا نیا انداز۔۔ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

مزیدخبریں