عجیب منطق۔۔ افریقی ملک میں860 سونے کی کانیں لیکن موجیں فرانس کی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)افریقہ کے غریب ملک مالی میں سونے کی سینکڑوں کانیں موجود ہیں لیکن اس کے پاس سونے کے ذخائر نہیں جبکہ اس کے برعکس فرانس کے پاس کوئی کان نہیں لیکن دنیا کا چوتھا بڑا سونے کا ذخیرہ موجود ہے۔
افغان اردو کی جانب سے ٹویٹر پر جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فرانس کےپاس دنیا کا چوتھا بڑا سونےکا ذخیرہ ہے، جس کا تخمینہ 2،436 ٹن ہے اور قیمت 111.8 بلین ڈالر ہے، جبکہ فرانس میں ایک بھی سونےکی کان نہیں ہے۔ دوسری طرف افریقی ملک مالی کےپاس 860 سونےکی کانیں اور 50 ٹن سالانہ کی پیداوار کےباوجود اس ملک کے پاس سونے کےذخائر نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ فرانس افریقی ملک مالی میں دہشت گردی کےخلاف لڑنے کےلیےموجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لیفٹینٹ جنرل فیض حمید کے نامناسب دورہ کابل نے افواہوں اور مفروضوں کو جنم دیا، اسد درانی