(مانیٹرنگ ڈیسک)پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجا نے آسٹریلیا کے نہ آنے کی صورت میں پلان بی کا عندیہ دے دیا۔
تفصیلات کےمطابق رمیز راجا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ افغانستان کرکٹ کے صدر ملاقات کیلئے آرہے ہیں ، سری لنکاہماری مدد کر سکتاہے ۔لاہور میں ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنے بورڈ کو کہہ چکا ہوں کہ ٹیم آسٹریلیا نہیں آتی تو پلان بی بنائیں ، بھارت سے زیادہ توقعات نہیں ہیں.
چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان 22تاریخ کو کھلاڑیوں سے ملاقات کریں گے ، وزیر اعظم سے تفصیلی بات ہوئی ہے۔ ان کی گائیڈ لائنز لیتے رہتے ہیں اور لیتے رہیں گے۔ہمیں خود کو مضبوط کرنا ہے تاکہ کوئی کھیلنے سے انکار کرے تو ایک بار ضرور سوچے۔
یہ بھی پڑھیں:سابق ماڈل اور اداکارہ آمنہ شیخ کے ہاں عیسیٰ کی پیدائش