’پھڑے گئے‘ طالبان حکومت کا ڈاکوؤں اور چوروں کے خلاف آپریشن، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے دارلحکومت کابل سمیت دیگر شہروں میں ڈاکوؤں اور چوروں کے خلاف طالبان حکومت کا آپریشن کلین اپ جاری ہے، صوبہ بادغیس میں 2 ڈاکوؤں اور کابل میں 14چوروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ گرفتار ڈاکوؤں کی ویڈیو وائرل۔
طالبان نے بادغیس میں دو ڈاکوؤں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا pic.twitter.com/1d9wMTWYs3
— افغان اردو (@AfghanUrdu) September 21, 2021
افغان اردو کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو اور تصاویر کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی مل رہی ہے۔تازہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صوبہ بادغیس میں دو ڈاکوؤں کو زمین پر بٹھا کر کمر کے پیچھے ہاتھ باندھے گئے ہیں اور ایک طالبان ہاتھ میں اسلحہ لئے ان کی نگرانی کر رہا ہے۔ ادھر دارالحکومت کابل میں14چوروں کو گرفتار کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:عجیب منطق۔۔ افریقی ملک میں860 سونے کی کانیں لیکن موجیں فرانس کی