(مانیٹر نگ ڈیسک)بالی وڈ کے 68 سالہ معروف موسیقار بپی لہری ان دنوں صحت کے مسائل سے دوچار ہیں، رواں سال کورونا کا شکار ہوگئے تھے اور اب وہ وہیل چیئرپر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق موسیقار و گلوکار بپی لہری نے طبیعت کی خرابی اور آواز چلے جانے کی خبروں پر وضاحت دی ہے۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بپی لہری نے چلنے پھرنے میں آسانی کیلئے ممبئی میں اپنے گھر میں بھی لفٹ لگوا لی ہے۔ خبریں سامنے آئی تھیں کہ بپی لہری کی طبیعت ناساز ہے اور وہ بول بھی نہیں سکتے۔ان خبروں کے بعد ان کے مداحوں میں صحت کے حوالے سے تشویش پھیل گئی تھی تاہم اب خود معروف موسیقار کو ان افواہوں پر وضاحت دینا پڑی ہے۔موسیقار و گلوکار کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پیغام میں کہا کہ یہ جان کر دکھ ہوا کہ کچھ میڈیا رپورٹس میں میری صحت کے بارے میں غلط خبرشائع ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں:سابق ماڈل اور اداکارہ آمنہ شیخ کے ہاں عیسیٰ کی پیدائش