امریکا اپنے اتحادیوں کو ہر قسم کے خطرے سے بچائے گا۔جو بائیڈن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ہم دہشت گردی کو روکنے کیلئے مکمل طور پر تیار اور دہشت گردوں کے ساتھیوں تک پہنچنے کی قابلیت رکھتے ہیں، ہم امریکا اور اپنے اتحادیوں کو ہر قسم کے خطرے سے بچائیں گے۔ ہم نہیں چاہتے ہیں کہ دہشت گردی روکنے کیلئے ہمیں فوج اتارنی پڑے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاجو ہمارے خلاف دہشت گردی کر رہے ہیں،ان کے خلاف کارروائی کریں گے، امریکا دنیا میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ہم دنیا میں کوئی سرد جنگ یا بلاک قائم نہیں کرنا چاہتے اور نہ ہی ہم نئی سرد جنگ کی شروعات کرناچاہتے ہیں لیکن سائبر حملوں کا جواب دینے کا حق رکھتے ہیں۔فوجی طاقت ہماری پالیسی کا آخری حصہ ہے۔ایران کے حوالے سے امریکی صدر نے کہا کہ ایران سے معاملات بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں اس لئے ہم ایران سے مذاکرات کر رہے ہیں، تاکہ ایٹمی پروگرام پر معاہدہ بحال ہو ۔امریکا نے یورپی یونین، آسٹریلیا اور انڈیا کے ساتھ تعلقات بہتر کئے۔
موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے انہوں نے کہا موسمیاتی تبدیلیاں تیزی سے تباہی مچا رہی ہیں، سائنس بتا رہی ہے کہ اگر کچھ نہ کیا تو جلد ہم پوائنٹ آف نو رٹرن پر ہوں گے،
موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف دنیا بھر میں 100 ارب ڈالر لگائیں گے، امریکا گرین پالیسی سے نہ صرف نئی معیشت بلکہ ترقی کا متوازن راستہ بھی اپنا رہا ہے، دنیا بھر کے ممالک کو بھی موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف اقدامات کرنا ہوں گے،کورونا کی وبا کا ذکر کرتے ہوئے جو بائیڈن نے کہا کہ بم اور گولیاں کورونا کو نہیں ہرا سکتیں، ہمیں سائنس کی مدد لینا ہے،ہم نے فائزرویکسین کی لاکھوں خوراکیں عطیہ کیں،دنیا بھر میں کوویکس کے تحت لوگوں کو ویکسین دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔’73 سال کا نوجوان، سالگرہ مبارک پاپا۔‘عالیہ بھٹ کا مہیش بھٹ کیلئے پیغام