(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوئتریس کا کہنا ہے کہ دنیا کے حالات انتہائی خطرناک موڑ پر پہنچ گئے ہیں۔ اب ہمیں خواب غفلت سے بیدار ہونا پڑے گا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 76 واں اجلاس شروع ہو گیا ہے ۔ جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں انتونیو گوئٹریس نےکہا ہے کہ حالات انتہائی خطرناک موڑ پر پہنچ گئے ہیں، دنیا کو اب خوابِ غفلت سے بیدار ہونا پڑے گا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ ہم کھائی کے کنارے پہنچ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ،دونوں پائلٹ ہلاک