ترکی:25 سابق اور حاضر سروس فوجی افسران گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی کی سیکیورٹی فورسز نے ملک کےمختلف صوبوں میں چھاپے مار کر25 سابق اور حاضر سروس فوجی افسران کو گرفتار کر لیا۔
ترکی اردو کی جانب سے جاری کردہ ٹویٹر پیغام میں کہا گیا ہے کہ سابق اور حاضر سروس فوجی افسران کو فتح اللہ گولان کی تحریک سے تعلقات کے شبے میں گرفتار کیا گیاہے۔ذرائع کے مطابق حراست میں لئے گئے افراد میں سول آفیسرز بھی شامل ہیں ان افراد کو ترکی کے 8 صوبوں میں چھاپے مار کر ان کے گھروں سے گرفتار کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کے حالات انتہائی خطرناک موڑ پر پہنچ گئے: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ