(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان، ترکی اور آذربائیجان سپیشل فورسز کی ہونیوالی مشترکہ جنگی مشقیں باکو میں اختتام پذیر ہو گیئں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق’ برادر ہڈ ‘کے نام سے باکو میں ہونے والی مشقوں میں آذربائیجان ،پاکستان اور ترکی کی سپیشل فورسز نے حصہ لیا۔مشقیں انسداد دہشت گردی کے شعبے میں ہو رہی تھیں، جن کا مقصد دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے صلاحیتیں بڑھانا ہے۔ اختتامی تقریب کے موقع پرآذربائیجان کے لیفٹننٹ جنرل حکمت مرزایوف نےجنگی مشقوں میں حصہ لینے والے فوجی افسران سے ملاقات کی۔ تینوں ممالک کی مشترکہ فوجی مشقوں کی اختتامی تقریب کا عنوان تھا"آج ہم متحد ہیں، کل بھی متحد رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ترکی:25 سابق اور حاضر سروس فوجی افسران گرفتار