(24نیوز) مسلم لیگ ن پنجاب کے زیر اہتمام ملتان ڈویژن کااجلاس قائد مسلم لیگ میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں مسلم لیگ(ن) پنجا ب کے صدر رانا ثنا اللہ،مریم نواز،حمزہ شہباز شریف، اویس لغاری ،عظمیٰ بخاری ،ذیشان رفیق ،عبد الرحمن کانجو،ایم این ایز،ایم پی ایز اور پارٹی عہدیدار وں نے شرکت کی۔ اجلاس کے آغاز میں سیکرٹری جنرل پنجاب اویس لغاری نے تنظیمی امور پر بریفنگ دی ۔
اس موقع پر ،طاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ہمیں بیانیوں کے تضاد کا شکار نہیں ہونا چاہئے اور نہ ہی اس پر توجہ دینی چاہئے۔ اگلا الیکشن ہمارا ہے، اس لئے ہمیں مضبوطی اور اتحاد سے الیکشن لڑنا ہو گا، اگر ہمارا بیانیہ ہمارے پاس نہ ہوتا تو ہم میں اور دوسری جماعتوں میں کوئی فرق نہ ہوتا۔
انہوں نے کہا پورے ملک میں ووٹ کو عزت کا بیانیہ چل رہا ہے، آج ہر ادارہ اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے، کرم ایجنسی کی رپورٹ پی ٹی آئی کی حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے، ان کے پول کھل رہے ہیں اس لئے الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ لوگ کہہ رہے ہیں یہ دھاندلی کر کے دوبارہ آنا چاہتے ہیں لیکن میں ان کو بتا دوں اب دوبارہ ووٹ چوری کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ اگر ہم نے تھوڑی سے کمزوری دکھائی تو یہ ہم پر چڑھ دوڑیں گے، اس لئے ہمیں مضبوط ہونا پڑے گا، اگلا الیکشن ہمارا ہے، اس لئے ہمیں مضبوطی اور اتحاد سے الیکشن لڑنا ہوگا، اگر ہمارا بیانیہ ہمارے پاس نہ ہوتا تو ہم میں اور دوسری جماعتوں میں کوئی فرق نہ ہوتا، ہمارا بیانیہ ہی ہماری پہچان ہے۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ جب ہر طرف ہر لیڈر کو جبر اور ظلم کا سامنا ہے اسکے باوجود کنٹورنمنٹ بورڈ میں شاندارکامیابی ملی۔ مسلم لیگ ن کتنی بڑی طاقت ہے اس کا اندازہ اس کے دشمنوں اور حکومت کو بخوبی ہے ۔ اس لئے آج بھی ان کو ہمیں ہرانے کےلئے دھاندلی اور ووٹ چوری کرنا پڑتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل کوئی ہے تو وہ مسلم لیگ ن ہے، کسی جماعت کے پاس ہمارے جیسا لیڈر ہے نہ ہمارے جیسا ووٹ بینک ہے، باقی جماعتوں کے سربراہ کارکنوں سے قربانی مانگتے ہیں ، ہمارے لیڈر نے خود قربانی دی ہے۔
مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ(ن) جلد از جلد اپنی تنظیم سازی مکمل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ ہم مسلم لیگ(ن) کو منظم سیاسی قوت بنارہے ہیں۔ مسلم لیگ(ن) ایک بڑی جماعت ہے اور ہم نے ہر الیکشن میں یہ ثابت کرکے دکھایا ۔ہمارا لیڈر قوم کا محبوب ترین لیڈر ہے۔ہمیں اپنی طاقت کا درست استعمال کرنا آنا چاہئے ۔انہوں نے کہا پاکستانی قوم کو تین مرتبہ اپنی منزل پر پہنچنے سے روکا گیا۔ قائداعظم نے پاکستان ووٹ کی طاقت سے حاصل کیا ۔قائداعظم کو وقت نہیں ملا کہ وہ پاکستان کو آئین دے سکتے ۔ دوسری بار میاں نوازشریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا ۔ تیسری بار میاں نوازشریف نے 5.8فیصد ترقی کی شرح دے کر پاکستان کی ترقی کی راہ پر ڈال دیا تھا لیکن 2017میں پاکستان کی ترقی کا سفر ایک بار پھر روک دیا گیا ۔ ہمارا شاندار ماضی ہماری گواہی دیتا ہے انشاء اللہ ہمارا مستقبل بھی روشن ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔معروف بالی وڈ اداکارہ تیزاب حملہ میں بال بال بچ گئیں۔۔ویڈیو بھی سا منے آگئی
دشمن مسلم لیگ ن کی طاقت جانتا ہے۔اسی لئے ووٹ چوری کرتا ہے۔مریم نواز
Sep 21, 2021 | 22:03:PM