کورونا پابندیوں میں نرمی۔۔مارکیٹیوں اور بازاروں میں صرف اتوار کو چھٹی

Sep 21, 2021 | 22:38:PM

(24 نیوز) کورونا وائرس کی صورتحال اور اس سے نمٹنے کی حکمت عملی پر غور کے لئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اوراین سی او سی کے سربراہ اسد عمر کی صدارت میں اجلاس ہوا ، جس میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے باعث بدھ سے شدید پھیلاؤ والے اضلاع لاہور ، فیصل آباد ، ملتان ، سرگودھا ، گجرات اور بنوں سے اضافی پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔این سی او سی اورحکومت پنجاب کی سفارشات کے مطابق مارکیٹ اور بازاروں کے اوقات کار رات 10 بجے تک ہونگے۔صرف اتوار کا دن چھٹی کا دن ہوگا۔ ملک بھر کے لئے عمومی پابندیاں 30 ستمبر  تک نافذ رہیں گی۔

 این سی او سی کے اجلاس کے فیصلے کے مطابق پابندیوں پر نظر ثانی کے لئے 28 ستمبر کو اجلاس ہوگا۔ چھ اضلاع میں بازاررات 8 کے بجائے 10 بجے تک کھلے رہیں گے۔ مقامی و صوبائی حکومتیں مزارات کھولنے کی اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کریں گی۔ تفریحی مقامات، پارکس کو 50 فیصد گنجائش کے ساتھ کھولنے کی اجازت ہوگی۔ آؤٹ ڈور تقریبات میں ویکسین لگوانے والے 400 افراد کو شرکت کی اجازت ہو گی۔ ان ڈور شادی ہالز میں تقریب کے دوران ویکسین لگوانے والے 200 افراد تک کی اجازت ہوگی۔ اِن ڈور، آؤٹ ڈور ڈائننگ کی رات 12 بجے تک اجازت ہوگی۔ ہفتے میں دو کے بجائے ایک دن مارکیٹیں، بازار بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ23 ستمبر سےصوبہ بھر میں ان آرڈرز کایکساں نفاذ ہو گا۔ صرف اتوار کا دن چھٹی کا دن ہوگا ۔انڈور ڈائننگ کی 50 فیصد ویکسی نیٹڈ افراد کے ساتھ رات 11:59 جاری رکھنے کی اجازت ہو گی۔  آؤٹ ڈور ڈائننگ بھی رات 11:59 بجے تک جاری رہ سکے گی۔ انڈور شادیوں کی تقریبات میں صرف ویکسی نیٹڈ 200 افراد کی اجازت ہو گی۔ آؤٹ ڈور شادیوں کی تقریبات میں 400افراد کی اجازت ہو گی۔  تمام مزارات صوبہ بھر میں کھل سکیں گے۔ صرف ویکسی نیٹڈ اور 30 سال سے زائد عمر کے افراد مزارات پر جا سکیں گے۔ سینما گھروںپر مکمل پابندی ہو گی۔ انڈور اجتماعات میں 200 ویکسی نیٹڈ جبکہ آؤٹ ڈور میں 400 افراد کے آنے کی اجازت ہو گی۔  تمام قسم کی کانٹیکٹ سپورٹس فیسٹیولز اور سوشل ایونٹس پر پابندی ہو گی۔  جم صرف ویکسی نیٹڈ افراد کے لیے ہو گا۔  تمام نجی و سرکاری دفاترعملہ کی 100 فیصد حاضری اور نارمل ورکنگ اوقات کار اپنا سکتے ہیں۔ ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ 50 فیصد سواروں کی گنجائش کے ساتھ چل سکتی ہے۔  دوران سفر اسنیکس پیش کرنے پر پابندی ہو گی۔  ریلویز 70 فیصدسواروں کے ساتھ چل سکے گی۔  تفریحی مقامات، واٹر سپورٹس وغیرہ بھی 50 فیصد گنجائش کے ساتھ کھل سکیں گے۔  توسیعی لاک ڈاؤنز جاری رہیں گے۔  تمام افراد ماسک پہننے کی پابندی کریں گے۔ کنٹرولڈ سیاحت جاری رہے گی۔ سیکرٹری عمران سکندر بلوچ نے کہا ہےکہ 14 ستمبر 2021 کے آرڈرز 22 ستمبر کے بعد نافذ العمل نہیں رہیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ’’آج ہم متحد ہیں، کل بھی متحد رہیں گے‘‘پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کی مشترکہ جنگی مشقیں اختتام پذیر 

مزیدخبریں