گلوکارہ نیہا ککڑ نے اپنے حاملہ ہونے کی خبروں پر  بڑا انکشاف کر ڈالا

Sep 21, 2021 | 23:55:PM

(ویب رپورٹ)بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ  کی گلوکارہ  نیہا ککڑ آجکل میڈیا کی سرخیوں میں چھائی ہوئی ہیں۔ جب سے گلوکارہ نے گانوں کے بھارتی ٹی وی شو ’انڈین آئیڈل ‘ سے وقفہ لیا ہے ، تب سے ہی ان کے حاملہ ہونےکے بارے میں تمام طرح کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ ایک افواہ یہ بھی تھی کہ انہوں نے حاملہ ہونے کی وجہ سے شو چھوڑ دیا تھا  لیکن اب ان تمام خبروں پر بریک لگاتے ہوئے ، نیہا نے خود سب کے سامنے حقیقت کا انکشاف کر دیا ہے۔

بھارتی نجی ٹی وی کے ویب رپورٹ کےمطابق اتوار کے روز ٹی وی پروگرامز’ڈانس دیوانے 3‘ اور ’خطروں کے کھلاڑی 11‘ کے سپیشل شو میں گلوکارہ نیہا ککڑ اپنے بھائی ٹونی ککڑ اور گلوکار یو یو ہنی سنگھ کے ساتھ اپنے نئے میوزک ویڈیو ’کانٹا لگا‘کے پروموشن کے لئےپہنچیں تھیں۔ شو کے دوران تمام مدمقابلوں نے زبردست پرفارمنس کے ساتھ تمام ججز کو خوب لطف اندوز  اور متاثرکیا۔ وہیں نیہا ککر کو ایک چھوٹی بچی کا ڈانس اتنا پسند آیا کہ انہوں نے اپنے شوہر روہن پریت سے ایسے بچے کی خواہش کا اظہار کر ڈالا۔

رپورٹ کے مطابق شو ’ڈانس دیوانے 3‘ میں شو  میں حصہ لینے والی چھوٹی لڑکی گنجن کا ڈانس دیکھنے کے بعد نیہا ککر بہت خوش ہوئیں اور انہوں نے تعریف تعریف کرتے ہوئے کہہ ڈالا کہ  روہن پریت سنگھ  اور میں نے ابھی اپنے بچے کی پلاننگ  تک نہیں کی ہے  لیکن جب بھی ہمارا بچہ ہو، میں چاہتی ہوں گنجن جیسا ہو۔ اب ظاہر نے نیہا نے صاف کر دیا ہے کہ وہ ابھی حاملہ نہیں ہیں اور ابھی کوئی بی بی پلان بھی نہیں ہے۔ اب ان ساری افواہوں اور خبروں پر بریک لگ گیا جو نیہا کے حاملہ ہونے کے بارے سامنے آرہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:  کورونا پابندیوں میں نرمی۔۔مارکیٹیوں اور بازاروں میں صرف اتوار کو چھٹی

مزیدخبریں