بھارتی وزیر اعلیٰ کو نشہ کرنا مہنگا پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ایسے کو تیسا،نشے میں دھت بھارت کے وزیر اعلیٰ پنجاب بھگونت سنگھ مان کو طیارے سے اتار دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت سنگھ کو نشے میں دھت ہو کر طیارے میں بیٹھنا مہنگا پڑ گیا، فلائٹ کی راونگی میں 4 گھنٹے تاخیر ہونے کی وجہ سے مسافروں نے شدید احتجاج کیا ۔
دہلی کانگرس کے ٹوئٹر ہینڈل پر جاری پیغام میں واقعہ کی تصدیق کی گئی اور کہا کہ اس واقعہ سے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
A Big Shame!!
— Delhi Congress (@INCDelhi) September 19, 2022
Punjab Chief Minister Bhagwant Mann deplaned because he was heavily Drunk pic.twitter.com/7PaPSiVDtb
وزیر اعلیٰ دفتر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ بھگت سنگھ کی طبیت خراب ہونے کی وجہ سے جرمنی سے دہلی واپسی میں تاخیر ہوئی ہے ۔
خیال رہے کہ بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت سنگھ نے 18 ستمبر کو جرمنی سے بھارت کیلئے فلائٹ لی جبکہ وہ 19 ستمبر کو بھارت پہنچے تھے۔