(24نیوز)اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے اہم فیصلے کرلئے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی پولیس نےتحریک انصاف کےممکنہ لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے دیگر صوبوں سے پولیس ، رینجرز اور ایف سی کے30 ہزار اہلکار، پنجاب سے 20ہزار ،خیبر پختونخواہ سے 4 ہزار جبکہ 6 ہزار نفری رینجرز مانگی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اضافی آنسو گیس کے شیل اور آنسو گیس پھیکنے والے ڈرونز بھی منگوائے گے ہیں ، ایف سی کے تین ہزار اہلکار اسلام آباد پہنچ بھی گئے ہیں۔
پولیس ، ایف سی اور رینجرز کے علاوہ سینکڑوں کنٹینرز بھی لگائے جائیں گے ، داخلی راستوں پر کنٹینرز کے ساتھ خندقیں بھی کھودی جائیں گی۔
دوسری جانب ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ نے ابھی تک نفری دینے کا فیصلہ نہیں کیا۔