(ویب ڈیسک) وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکہ کی انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن کے سی ای او سکاٹ ناتھن سے ملاقات کی جس میں نجی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقعوں پر بات چیت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:ن لیگ کو بڑا جھٹکا: اہم رہنما پی ٹی آئی میں شامل
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور امریکہ کی انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن کے سی ای او کے درمیان توانائی، زراعت کے علاوہ موسمیاتی تبدیلیوں سے مقابلے کے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ معیشت اور خواتین کی خود مختاری پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے امریکہ کی انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن کے سی ای او سکاٹ ناتھن کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔