شہباز گل کےخلاف بغاوت کا کیس: پولیس نے بڑا قدم اٹھالیا

Sep 21, 2022 | 09:54:AM

(ویب ڈیسک) اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے کیس میں اسلام آباد پولیس نے مقدمہ کا چالان مقامی عدالت میں جمع کروا دیا۔ 

جوڈیشل مجسٹریٹ شعیب اختر کی عدالت میں چالان جمع کرایا گیا ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کیس ٹرائل کورٹ بھیجنے کے لیے فائل سیشن جج کو بھجیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کا لانگ مارچ: حکومت نے بڑا قدم اٹھالیا

خیال رہے اسلام آباد ہائی کورٹ نے بغاوت کے مقدمے میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللّٰہ نے گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کی ضمانت 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی تھی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ جب تک ٹھوس مواد نہ ہو کسی کو ضمانت سے محروم نہیں کرنا چاہیے، آرمڈ فورسز اتنی کمزور نہیں کہ کسی کے غیر ذمے دارانہ بیان سے ان پر اثر ہو، لیکن شہباز گِل کے غیر ذمے دارانہ بیان کو کسی طور پر جسٹیفائی نہیں کیا جا سکتا۔

مزیدخبریں