عمر کوٹ کے ہندو سیلاب متاثرین کی مدد میں پیش پیش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امین ڈیپلائی )عمرکوٹ کے سیلاب متاثرین کی مخیرحضرات کی جانب سے امداد کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں ہندو برادری متاثرین کی امداد کا سلسلہ جوش وخروش سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ہندو برادری کے نوجوان مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین کی امداد کرنے میں پیش پیش نظر آتے ہیں ،ہندو برادری کی جانب سے متاثرین کو دو وقت کا کھانہ راشن,کپڑے ,مچھردانیاں,جوتے ,پینے کے صاف پانی سمیت ضروریات زندگی کی تمام اشیاء فراہم کرتے ہیں ہندو برادری کے نوجوان متاثرین کی امداد کرکے فخر محسوس کرتے ہیں۔
نوجوان کہتے ہیں کہ ہمارے گھر گرگئے فصلیں تباہ ہوگئیں، ہم بے یارومددگار سڑک کنارے پڑے ہیں ، انتظامیہ کی طرف سے ہمیں امداد نہیں مل رہی اپنا اور بچوں کی بھوک مٹانے کے لئے مخیرحضرات دو وقت کھانہ فراہم کرتے ہیں۔
ضرور پڑھیں :پڑھے لکھے نوجوان خواجہ سرا کیوں بن رہے ہیں؟
متاثرین کی امداد کے سلسلے میں ہندو برادری کے نوجوانوں کا جذبہ قابل تحسین ہے حکومت کو چاہیئے کہ وہ متاثرین کے مسائل کا مستقل حل تلاش کرنے کے لئے دیہاتوں سے سیلابی پانی کی نکاسی ممکن بنائے۔