کورونا کے وار تھمنے لگے، مثبت کیسز کی شرح میں کمی

Sep 21, 2022 | 10:17:AM

(ویب ڈیسک) ملک بھر میں کورونا کی چھٹی لہر دم توڑنے لگی اور کیسز میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔

قومی ادارہ برائے صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 12 ہزار 77 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 52 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے۔

اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.43 فیصد رہی۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 73 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سندھ، ڈینگی کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ

مزیدخبریں