پاک انگلینڈ ٹی 20 میچ: بدانتظامی کی وجہ سے شائقین کو مشکلات کا سامنا

Sep 21, 2022 | 11:23:AM

(ویب ڈیسک) پاک انگلینڈ ٹی 20 میچ میں پی سی بی اور مقامی انتظامیہ کی بدانتظامی کے سبب شائقین کو مشکلات درپیش رہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پہلے ٹی ٹوئنٹی کیلئے شائقین بڑی تعداد میں پہنچے۔ شائقین کی آمد کا سلسلہ سہ پہر 3 بجے سے ہی شروع ہو گیا تھا۔ انکلوژرز میں داخلے کیلئے ٹکٹس کی چیکنگ کیلئے 3 مراحل سے گزرنا پڑ رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: کیچ آؤٹ پر نیا قانون،آئی سی سی نے رول بدل دیئے

اس دوران پی سی بی اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے بد انتظامی کے سبب شائقین کو مشکلات درپیش رہیں۔ داخلی دروازوں سے لاعلمی کی سبب تماشائیوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

مہمان کرکٹرز اسٹیڈیم میں داخل ہوئے تو تماشائیوں نے تالیاں بجا کر خیر مقدم کیا۔ کھلاڑیوں نے بھی ہاتھ ہلا کر جواب دیا۔ تماشائی اپنے ساتھ ڈھول باجے بھی لے کر آئے تھے۔ وہ وقفے وقفے سے موبائل کی ٹارچ جلا کر خوبصورت سماں پیدا کرتے رہے۔

اسٹیڈیم کے اطراف میں کھلے ہوئے مین ہولز اور سیوریج کے گٹر تماشائیوں کیلئے خطرہ بنے رہے۔ میچ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے۔ ٹیموں کی آمد اور روانگی کے موقع پر صدارتی سطح کی سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔

مزیدخبریں