عمران خان کی حکومت ہوتی تو پیٹرول 180 روپے ہوتا: مزمل اسلم کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ اگر آج عمران خان کی حکومت ہوتی اور 30 روپے ٹیکس بھی شامل کر لیتے تو پیٹرول 180 روپے ہوتا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ابھی خبر آئی ہے کہ ڈالر تاریخ کی نچلی سطح 240 روپے عبور کر گیا ہے۔
ابھی خبر آئ ہے ڈالر تاریخ کی نچلی سطح 240 روپے عبور کر گیا ہے۰ جب سے حکومت آئ روپیہ اپنی قدر 60 روپے کھو چکا ہے۰ دوسری طرف پٹرول 1.45 روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا۰ سب برائ کی جڑ روپے کی قیمت ہے اگر آج عمران خان کی حکومت ہوتی اور 30 روپے ٹیکس بھی شامل کر لیتے تو 180 روپے ہوتا۰ pic.twitter.com/vVcAHXdQD7
— Muzzammil Aslam (@MuzzammilAslam3) September 21, 2022
مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ جب سے حکومت آئی ہے روپیہ اپنی قدر 60 روپے کھو چکا ہے، دوسری طرف پیٹرول 1.45 روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سب برائی کی جڑ روپے کی قیمت ہے، اگر آج عمران خان کی حکومت ہوتی اور 30 روپے ٹیکس بھی شامل کر لیتے تو پیٹرول 180 روپے ہوتا۔
کیا 175 موجودہ ارکان اسمبلی جو حکومت کے شراکت دار ہیں، کسی ایک کا موجودہ مہنگائ دیکھ کر ضمیر نہیں جاگ رہا؟ ثابت ہوا آپ عوام کے نمائندے نہیں کیونکہ آپ خاموش تماشائ بن کر بیٹھے ہو۰
— Muzzammil Aslam (@MuzzammilAslam3) September 21, 2022
ایک اور ٹویٹ میں مزمل اسلم نے کہا کہ 175 موجودہ ارکان اسمبلی جو حکومت کے شراکت دار ہیں، کیا کسی ایک کا بھی موجودہ مہنگائی دیکھ کر ضمیر نہیں جاگ رہا ؟ انہوں نے کہا کہ ثابت ہوا آپ عوام کے نمائندے نہیں کیونکہ آپ خاموش تماشائی بن کر بیٹھے ہیں۔