(ویب ڈیسک) وزیراعلی پنجاب پرویز الہٰی نے سی سی پی او کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ''شاباش! ویلڈن، تہانوں نئیں جان دینا۔ انہوں نے غلام محمود ڈوگر کو تھپکی بھی دی۔
مونس الہی نے ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کر دی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی سی سی پی او لاہور غلام ڈوگر کو گلے لگا کر شاباش دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:وفاق نے وزیراعلی پنجاب اور پرنسپل سیکرٹری کے اضلاع کا فنڈ روک دیا
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاق ہماری اجازت کے بغیر تبادلہ نہیں کر سکتا۔ انہوں نے وفاق سے خود نمٹنے کا عندیہ دے دیا۔
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ مقدمہ درج کرنے پر تبادلہ کرنا ہی غیر قانونی ہے، کسی بھی شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کرنا پولیس قوانین میں شامل ہے، جاوید لطیف پر مقدمہ قانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے درج کیا گیا، انویسٹی گیشن ونگ اس بات کا تعین کرتا ہے کہ مقدمہ سچا ہے یا جھوٹا۔