(ویب ڈیسک) ڈالر تمام ریکارڈ توڑ کر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ڈالر مزید ایک روپے 9 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 240 روپے پر پہنچ چکا ہے۔ اس سے پہلے 28 جولائی کو ڈالر239 روپے 94 پیسے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔
شہبار حکومت کے دورمیں ڈالر 57 روپے7 پیسوں تک مہنگا ہو چکا ہے۔ عمران حکومت کے ساڑھے 3 سالہ دور میں ڈالر 58 روپے 8 پیسوں تک مہنگا ہوا تھا۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف قرض کی منظوری کے وقت ڈالر 220 روپے پر فروخت ہو رہا تھا۔ قرض کی منظوری سے اب تک انٹر بنک میں ڈالر 18 روپے سے بھی زائد مہنگا ہو چکا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت شدید مشکلات میں گھری ہوئی ہے۔ ڈالرز کی کمی اور درآمدی ادائیگیوں کے باعث ملک سے ڈالرز تیزی سے ختم ہورہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: عمران خان کی حکومت ہوتی تو پیٹرول 180 روپے ہوتا: مزمل اسلم کا دعویٰ