(24 نیوز) مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل کی جانب سے شاہد خاقان عباسی پر الزامات لگانے پرلیگل نوٹس بھجوا دیا۔رانامشہوداحمدخان کاکہناہے کہ اکتوبرمیں پنجاب میں ن لیگ کی حکومت آئے گی۔
مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا مشہود احمد خان نے تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل پرتنقید کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے شاہد خاقان عباسی پر بھارتی کمپنیوں سے پیسے لینے کے جھوٹے الزامات لگائے، شہبازگل کو لیگل نوٹس بھجوا دیا ہے کہ ثبوت دیں نہیں توقانونی کارروائی کریں گے جبکہ شہبازگل کو بھاگنے نہیں دیں گے۔
رانا مشہود احمد خان کا کہنا تھا کہ اکتوبر میں پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت آ رہی ہے اور یہ بات حکومت بھی جانتے ہیں اسی لئے اجلاس کوملتوی نہیں کیاجارہا۔سی سی پی اولاہور کے ٹرانسفر پر لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ سی سی پی او جاتے جاتے کمائی کرنا چاہتے ہیں، جبکہ محمد خان بھٹی جیسے لوگ اٹھارہ لاکھ تنخواہ لے رہے ہیں۔رانا مشہود کا کہنا تھا کہ مہنگائی کا ادراک ہے، لیکن اس کے ذمہ دارعمران خان ہیں جنہوں نے آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کئے۔
یہ بھی پڑھیں: پچھلی حکومت کی بنائی گئی پالیسی کا خمیازہ ہم بھگت رہے ہیں: فضل الرحمان