(24 نیوز)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وارنٹ گرفتاری کیخلاف احتساب عدالت میں درخواست دائر کردی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، سابق وزیر خزانہ سرنڈر کرنے کیلئے تیار ہو گئے، اسحاق ڈار نے وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست دائر کر دی،درخواست احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں دائر کی گئی ہے۔
وکیل قاضی مصباح نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ نیب اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری واپس لے،اسحاق ڈار سرنڈر کرنے کیلئے تیار ہیں ۔وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ اسحاق ڈار کو پاکستان واپسی پر گرفتار نہ کیا جائے ، عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: اگلے ماہ پنجاب میں ن لیگ کی حکومت ہو گی، رانا مشہود