(مانیٹرنگ ڈیسک)72رکنی وفاقی کابینہ کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔
درخواست سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی جانب سے دائر کی گئی ، درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا ہے کہ 72 رکنی کابینہ آئین کے آرٹیکل 92 کی کلاز ون کی خلاف ہے ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ درخواست کو ہنگامی بنیادوں پر سنا جائے ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے جمعہ کو درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کی وارنٹ گرفتاری کیخلاف احتساب عدالت میں درخواست