سونے کی قیمت کہاں تک جا پہنچی؟

Sep 21, 2022 | 18:23:PM

 (ویب ڈیسک)مہنگائی کے دور میں سونا خریدنا خواب بن گیا،ملک میں سونے کی قیمت میں آج کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 55 ہزار 100 روپے پر برقرار رہی۔

رپورٹ کے مطابق 10گرام سونےکابھاؤ بھی ایک لاکھ 32 ہزار 973 روپے پر برقرار ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونےکی قیمت 5 ڈالر اضافے سے 1674ڈالرفی اونس ہوگئی ہے۔

دوسری جانب امریکی ڈالر مزید ایک روپے 9 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 240 روپے پر پہنچ چکا ،اس سے پہلے 28 جولائی کو ڈالر239 روپے 94 پیسے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

 شہبار حکومت کے دورمیں ڈالر 57 روپے7 پیسوں تک مہنگا ہو چکا ہے۔ عمران حکومت کے ساڑھے 3 سالہ دور میں ڈالر 58 روپے 8 پیسوں تک مہنگا ہوا تھا۔

 خیال رہے کہ آئی ایم ایف قرض کی منظوری کے وقت ڈالر 220 روپے پر فروخت ہو رہا تھا۔ قرض کی منظوری سے اب تک انٹر بنک میں ڈالر 18 روپے سے بھی زائد مہنگا ہو چکا ہے۔

 تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت شدید مشکلات میں گھری ہوئی ہے۔ ڈالرز کی کمی اور درآمدی ادائیگیوں کے باعث ملک سے ڈالرز تیزی سے ختم ہورہے ہیں۔

مزیدخبریں