موٹروے پر سفر کرنے والے پارلیمنٹرینز کی گاڑیوں پر ٹول ٹیکس ختم

Sep 21, 2022 | 19:00:PM

(ویب ڈیسک)حکومت کا ایک اور بڑا اقدام، لاہوراسلام آباد موٹروے پر سفر کرنے والے پارلیمنٹرینز کی گاڑیوں پر ٹول ٹیکس ختم کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق نیشنل ہائی وے  اتھارٹی نے پارلیمنٹرینز کو ٹول ٹیکس سے مستشنیٰ قرار دے دیاہے۔ اس روٹ پر ایک طرف کا ٹیکس 1000 روپے ہے,اب پارلیمنٹ ارکان  اپنا تعارف کروا کے بغیر ٹیکس دیئے ٹول پلازے سے جا سکیں گے۔

 نیشنل ہائی وے کونسل کے مطابق ارکان پارلیمنٹ کو ٹول ٹیکس سے استشنیٰ کی منظوری دے دی گئی ہے جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

 خیال رہے کہ اس سے قبل ایم 2 موٹروے پر پارلیمنٹرینز پر ٹیکس چھوٹ کو ختم کیا گیاتھا جس کے تحت پارلیمنٹ ارکان کو بھی عام عوام کی طرح ٹول سے گزرنے پر مقررہ فیس ادا کرنا پڑتی تھی،حکومت کے اس فیصلے سے ارکان پارلیمنٹ کو ریلیف ملے گا۔

مزیدخبریں