کسانوں کا احتجاجی قافلہ اسلام آباد میں داخل، ٹریفک کا نظام درہم برہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مطالبات کی منظوری کیلئے کسان اتحاد بڑے قافلے کی صورت میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں داخل ہو گئے۔
کسانوں کے قافلے کے باعث شہر اقتدار کا ٹریفک کا نظام جام ہوگیا جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامناہے، اسلام آباد پولیس نے مظاہرین کو ایف نائن پاک کے قریب روک دیا ،کسان اتحاد نے فاطمہ جناح پارک میں ہی دھرنا دےدیا۔
کسانوں کے احتجاج کے باعث سری نگر ہائی وے، نائنتھ ایونیو اور ان سے ملحقہ اسلام آباد کی شاہراہوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ،ٹریفک پولیس اہلکار نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، مظاہرین کا کہنا ہے کہ کھاد کی بلیک مارکیٹنگ کو روکا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: اگلے ماہ پنجاب میں ن لیگ کی حکومت ہو گی، رانا مشہود