عمران خان کا کل سے حکومت کیخلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)عمران خان کا کل سے حکومت کیخلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان ۔چیئرمین تحریک انصاف وسابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وکلاء برادری میرا ساتھ دیں، ہفتے سے میری تحریک شروع ہوجائے گی، جب کال دوں تو آپ نے میرے ساتھ نکلنا ہے،ایک طرف معیشت سکڑتی جا رہی ہے دوسری طرف مہنگائی عروج پر ہے.23ستمبر سے تحریک شروع ہوجائے گی ۔
لاہور میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ کوئی ایک وزیر اعظم بتا دیں جس کی اربوں روپے کی پراپرٹی باہر ہو . جس کو سزا ہونی تھی وہ وزیراعظم بن جاتا ہے .جس طرح کا شہباز گل پر ظلم ہوا اس طرح کبھی نہیں دیکھا. آئی ایم ایف کہہ رہا ہے پاکستان سری لنکا جیسی صورت حال میں جا رہا ہے.ہم پاکستان کو اس دلدل سے نکالیں گے، شہبازشریف بیرون ملک جاکر پیسے مانگتا ہے لیکن کوئی دینے کو تیار نہیں۔ شہباز شریف نے سیکرٹری جنرل سے کہا وعدہ کرتے ہیں چوری نہیں کریں گے۔
ایک دفعہ ملک میں قانون کی بالادستی قائم کر دیں ہم ملک کے حالات ٹھیک کر کے دکھائیں گے، اوورسیز پاکستانی جب سرمایہ کاری کریں گے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں پڑے گی، جب تک انصاف کا نظام ٹھیک نہیں ہوتا تب تک معیشت ٹھیک نہیں ہو سکتی،ان کو پتا ہے یہ الیکشن نہیں جیت سکتے، یہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں۔
عمران خان نے مزید کہا کہ یہ سارے کرسی سے چمٹے ہوئے ہیں، ان کے اقتدارمیں آنے سے روپے کی قدر میں 33 فیصد کم ہوئی، عوام غریب اور ان کے پیسوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، آئندہ کبھی اس پارٹی کوووٹ نہ دینا جن کا پیسہ بیرون ملک پڑا ہو، زرداری، نوازشریف کی دولت میں اضافہ ہو رہا ہے، سب تیار ہو جاؤ ہم حقیقی طور پر اپنے ملک کو آزاد کریں گے۔