ایان علی نے ذہنی مسائل اور امراض سے چھٹکارے کی داستان بتا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) معروف ماڈل ایان علی نے کہا کہ دبئی میں قیام کے دوران دل کا دورہ پڑا تاہم بروقت علاج اور طبی امداد جان بچ گئی،ماڈل ایان نے مزید بتایا کہ 2015 میں عدالتی کیس کے بعد ان کی دماغی صحت گرنے لگی تھی اور اگلے دو سالوں تک ہر گزرتے دن کے ساتھ ڈپریشن، ذہنی تناؤ اور اضطراب بڑھتا گیا۔
ماڈل ایان علی نے اپنی دل کی بیماری میں مبتلا ہونے اور پھر اپنے ذہنی مسائل اور امراض سے چھٹکارے کی داستان سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اپنے وزن کو کم کرنے کےلئے ورزش کا سہارا لیا اور سخت محنت کی،یان علی نے بتایا کہ وہ پی ٹی ایس ڈی (پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر) کا شکار تھیں جس کے بعد ان کا وزن 60 کلو سے 100 کلو تک چلا گیا تھا لیکن اب وہ اپنی سخت ورزش کے معمول کے بعد کافی سمارٹ ہوئی ہیں۔
خیال رہے کہ 2015 میں منی لانڈرنگ کیس کے بعد ایان علی کو بے پناہ شہرت ملی، انہیں اسلام آباد کے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے 50 لاکھ ڈالر سے زائد کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔