برطانیہ میں ایندھن کی قیمتوں میں کمی

Sep 21, 2022 | 21:50:PM

(ویب ڈیسک)دنیا بھر میں تیل  کی قیمتوں میں آئے دن اضافہ یا تھوڑی بہت کمی کا سلسلہ جاری ،برطانیہ میں ایندھن کی قیمتوں میں کمی آگئی، وہاں اب ایک لیٹر پیٹرول 1.65 پاؤنڈ کا ہوگیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ڈپارٹمنٹ فار بزنس، انرجی اینڈ انڈسٹریل اسٹریٹیجی کے شائع کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ پیر کو ایک لیٹر پیٹرول کی اوسط قیمت 1.65 پاؤنڈ تھی، پیر کو ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 1.85 پاؤنڈ تھی۔ اس طرح 16 مئی کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی یہ سب سے کم قیمتیں ہیں۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈیزل ماڈلز میں ایندھن بھرنے کی لاگت تقریباً 10 پاؤنڈ کم ہوئی ہے،اب 55 لیٹر فیملی پیٹرول کار بھرنے کی لاگت میں 14 پاؤنڈ سے زیادہ کمی کی گئی ہے۔ 

 دوسر ی جانب پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ روز کا معمول بن چکا ہے ، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا، وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 45 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

 وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا، مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 30 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

   وزارت خزانہ کے مطابق  پیڑول کی نئی قیمت 237 روپے 43 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 245 روپے 43 پیسے برقرار رہے گی، مٹی تیل کی قیمت 202 روپے 2 پیسے فی لیٹر ہوگئی، وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 197 روپے 28 پیسے فی لیٹر ہوگئی،  وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں