(24 نیوز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ اجلاس میں مسئلہ کشمیر کے حل کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل دیرینہ تصفیہ طلب تنازعہ کشمیر حل کرائے، بھارت ہمیشہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل قراردادوں پر عملدرآمد کی راہ میں حائل رہا، اقوام متحدہ کو ثالثی کے ذریعے تنازعات کے حل میں بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا 77واں اجلاس ہوا، اقوام متحدہ گروپ برائے ثالثی کا بارہواں وزارتی اجلاس ہوا، اجلاس کا موضوع "ثالثی کے ذریعے انسانی بحرانوں سے بچنا" رکھا گیا تھا۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اجلاس میں مسئلہ کشمیر کے حل کا معاملہ اٹھا دیا، بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل دیرینہ تصفیہ طلب تنازعہ کشمیر حل کرائے،بدقسمتی سے گزشتہ 7 دہائیوں میں بھارت نے مسئلہ کشمیر کے حل میں رکاوٹیں ڈالیں، وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت ہمیشہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل قراردادوں پر عملدرآمد کی راہ میں حائل رہا، اقوام متحدہ کو بذریعہ ثالثی تنازعات کے سیاسی حل میں کئی کامیابیاں حاصل ہوئیں، اقوام متحدہ کو ثالثی کے ذریعے تنازعات کے حل میں بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ جموں و کشمیر تنازعہ سلامتی کونسل ایجنڈے پر دیرینہ مسائل میں سے ایک ہے،اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے ریاست جموں و کشمیر کا فیصلہ عوامی منشا کے مطابق کرنے کا فیصلہ دیا،اقوام متحدہ کے تحت آزادانہ، غیر جانبدارانہ حق خودارادیت سے مسئلہ کشمیر کے حل کا کہا گیا۔
وزیر خارجہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت پہلے بھی مسئلہ کے حل میں رکاوٹ بنا، 5 اگست 2019 کو مقبوضہ خطے کو ضم کرنے کے یکطرفہ اقدامات اٹھایا،بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ اقوام متحدہ چارٹر کے آرٹیکل 99 کے تحت دستیاب ثالثی اقدامات کا فائدہ اٹھایا جائے، ہندوستان پر مقبوضہ جموں و کشمیر بارے یکطرفہ غاصبانہ اقدامات واپس لینے کیلئے دباؤ بڑھایا جائے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کو دیرینہ مسئلہ کشمیر جموں و کشمیر کے منصفانہ حل پر آمادہ کیا جائے،اقوام متحدہ چارٹر کے مقاصد کے تحت سلامتی کونسل سیکرٹری جنرل دفتر کی کاوشوں کی حمایت کرے،بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پاکستان اقوام متحدہ دوستی گروپ برائے ثالثی کا قابل فخر رکن ہے، پاکستان، اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل، ترکی اور دیگر دوستوں کا شکر گزار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں ایندھن کی قیمتوں میں کمی