حکومتی حکمت عملی کام کر گئی ،انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا

Sep 21, 2023 | 10:23:AM

(سعید احمد سعید ) معاشی عدم استحکام کے باعث گراوٹ کا شکار پاکستانی روپے کو دوام ملنا شروع ہو گیا، انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق نگران حکومت کے آنے کے بعد ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ، آج کاروباری روز کے آغاز پر ہی ڈالر مزید سستا ہو گیا، انٹر بینک میں ڈالر 292 روپے75 پیسے پر ٹریڈ ہوا ، گزشتہ روز ڈالر 293 روپے 88 پیسے پر بند ہوا تھا، آج ڈالرانٹر بینک میں امریکی ڈالر 1 روپے 13 پیسے سستا ہو گیا ،  گزشتہ روز ڈالر  ایک روپے 2 پیسے سستا ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک  روپے سستا ہوکر 296 روپے کا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 330 روپے سے 296 روپے تک گرچکا،نگران حکومت کے آنے کے بعد اب تک اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 34 روپے سستا ہوچکا ہے جس کے بعد انٹربینک اور  اوپن مارکیٹ کا فرق 30 روپے سے کم ہوکر 3 روپے رہ گیا۔ 
روپے کے مقابلے میں دیگر کرنسی کی بات کی جائے تو اوپن مارکیٹ میں یورو ایک  روپے کمی سے 319 روپے ،اماراتی درہم 20 پیسے اضافے سے 83 روپے کا ہوگیا، برطانوی پاؤنڈ کل والی قیمت 376 روپے پر برقرار ہے جبکہ سعودی ریال بھی سابقہ قیمت پر فروخت ہو رہا ہے، آج ایک سعودی ریال 79 روپے 50 پر فروخت ہو رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:شیخ رشید کی لال حویلی سیل

مزیدخبریں