ورلڈ کپ گانے سے مایوس شائقین، علی ظفر سے گانا بنانے کی فرمائش کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ورلڈ کپ 2023 کے آفیشل گانے سے مایوس شائقین نے علی ظفر نے نیا گانا بنانے کی فرمائش کردی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بدھ کے روز ’’دل جشن بولے‘‘ کے عنوان سے ورلڈ کپ 2023 کا آفیشل گانا جاری کیا تھا جو شائقین کو بالکل پسند نہیں آیا اور انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک مداح نے علی ظفر سے فرمائش کی کہ ’ہمیں آپ کی آواز میں گانے کی ضرورت ہے، جس پر علی ظفر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’ملک کیلئے میری ضرورت ہے تو میں ہمیشہ حاضر ہوں لیکن میرا کام کرنے کا اپنا طریقہ ہے‘‘۔علی ظفر نے کہا کہ ’’ان کو اسپانسر کرنے والے بڑے برانڈز اس کے ذمہ دار ہیں، ان کے پاس مارکیٹنگ کے پرفیشنل افراد ہیں جو ان کی رہنمائی کرتے ہیں۔ کارپوریٹ کلچر کی اپنی خوبیاں اور خامیاں ہیں جن پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا لیکن اگر مزہ نہیں آیا تو بھائی حاضر ہے‘‘۔
@TheRealPCB and the big brands that sponsor them are responsible for that. They have marketing professionals who guide them.
— Ali Zafar (@AliZafarsays) September 20, 2023
If I am required for my country, I have always been there. But I have my own ideas and way of doing things.
Corporate culture has its own merits and de… https://t.co/9dnezn1PnP
خیال رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں پسند کیے جانے والے گلوکار علی ظفر ملک کے سب سے بڑے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان سپر لیگ کیلئے کئی ترانے بنا چکے ہیں۔
علی ظفر نے 2016 میں پی ایس ایل کے افتتاحی سیزن کیلئے پی ایس ایل کا پہلا ترانہ “اب کھیل کے دکھا،” کمپوز اور پرفارم کیا تھا جس کے بعد 2017 میں انہوں نے پی ایس ایل کے دوسرے سیزن کے لیے “اب کھیل جمے گا” کے عنوان سے گانا بنایا تھا جس نے بہت زیادہ مقبولیت حاصل کی تھی۔
مزید پڑھیں: ورلڈ کپ کا آفیشل ترانہ ریلیز، ’ہمارے پیارے چاہت فتح علی خان اس سے بہتر ترانہ بنا لیتے‘
واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک بھارت میں ہوگا جس میں 10 ٹیمیں ایک دوسرے کیخلاف کل 45 لیگ میچز کھیلیں گی۔ ٹاپ چار ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی جو 15 نومبر کو ممبئی اور 16 نومبر کو کولکتہ میں ہونگے۔ فائنل 19 نومبر کو احمدآباد میں کھیلا جائے گا۔