آڈیو لیک کیس، بشریٰ بی بی نے ایف آئی اے تحقیقات کیخلاف متفرق درخواست دائر کردی

Sep 21, 2023 | 11:14:AM

  (ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے مبینہ آڈیو لیک کے معاملے پر ایف آئی اے تحقیقات کیخلاف متفرق درخواست دائرکردی۔

تفصیلات کے مطابق  بشریٰ بی بی نے وکیل لطیف کھوسہ کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کی جس میں کہا گیا ہےکہ اس عدالت میں مرکزی کیس پہلے سے زیرسماعت ہے اور عدالت نے 18 ستمبرکو ایف آئی اے کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی،درخواست میں مزید کہا گیا ہےکہ مرکزی کیس اب 30 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر ہے، کیس زیرالتوا ہونے کے باوجود ایف آئی اے نے 19 ستمبر کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: سراج الحق نے  دھمکی دیدی

 بشریٰ بی بی نے اپنی درخواست میں استدعا کی کہ ایف آئی اے اگرکارروائی جاری رکھتی ہے تو اس سے پٹیشنرکے حقوق متاثرہوں گے لہٰذا جب تک کیس زیرالتوا ہے عدالت ایف آئی اے کا نوٹس معطل کرے۔

مزیدخبریں